یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چار ایونٹس، سپر سٹار اور راکنگ سٹار نے ایک، ایک ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں منعقدہ سالانہ سپورٹس ویک میں گرلز چیمپئن شپ میں چھ گیمز کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔

گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آئی ٹی نے مینجمنٹ سائنسز کو شکست دی۔ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں آئی ٹی نے مینجمنٹ سائنسز کو صفر کے مقابلہ میں دو گیمز سے شکست دی۔ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں راکنگ سٹار کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کے بعد دو ایک سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں آئی ٹی نے راکنگ سٹار کو دو صفر سے شکست دیکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

اسی طرح رسہ کشی چیمپئن شپ کے فائنل میں آئی ٹی نے مائیکرو بیالوجی کی ٹیم کو دلچسپ مقابلہ کے بعد دو ایک سے شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔ ادھر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سپر سٹار نے پہلی، آئی ٹی نے دوسری اور مائیکروبیالوجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سالانہ سپورٹس ویک کے انعقاد پر طالبات کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :