انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ انڈر 19- ،ٹیم ایبٹ آباد کے ٹرائلز 13 دسمبر کو ہوں گے

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ انڈر 19- ٹیم ایبٹ آباد کے ٹرائلز 13 دسمبر کو جوگن کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اے ڈی سی اے امجد خان نے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 13 دسمبر بروز جمعرات کو صبح 9 بجے فارم ’’ب‘‘ یا میٹرک کی اصل ڈی ایم سی سمیت دو فوٹو اور سفید وردی میں ملبوس ہو کر گرائونڈ آئیں۔ ان چیزوں کے بغیر کسی کھلاڑی کو ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :