ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو انجینئرنگ فیکلٹی کی عمارت پرکام کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ہائرایجوکیشن کمیشن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کوانجینئرنگ فیکلٹی عمارت پر دو ہفتوں کے اندر کام شروع کرانے کی مہلت دی ہے۔ مقررہ مدت کے اندر کام شروع نہ ہونے کی صورت میںانجینئرنگ فیکلٹی کا منصوبہ ختم کردیا جائیگا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نیقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80کروڑ روپے لاگت کا یہ منصوبہ منظورہوئے 3 سال سے زائد عرصہ گذرچکا ہے اور تاحال یونیورسٹی مختص اراضی پر تنازعہ کے باعث کام شروع نہ کراسکی ہے ۔

اب مزید اس منصوبے کے اجراء میں توسیع ممکن نہیں۔ لہذا یونیورسٹی انتظامیہ فی الفور دو ہفتوں کے اندر اس منصوبے پر کام شروع کرائے ، بصورت دیگر منصوبے کے کیلئے مختص فنڈ واپس لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تنازعے کے حل کیلئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہر سطح پر کوششیں کی۔ مفاہمتی کمیٹیاں بنائی گئیں۔ عمائدین اور عوامی سطح پر خود ملاقاتیں کی۔

صوبائی حکومت کے علاوہ صدر پاکستان تک اس مسئلے کے حل کی اپیلیں کی گئیں۔ لیکن تاحال مسئلے کا حل نہ نکلنے کے باعث یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔ تاہم وائس چانسلر کی اب بھی کوشش ہے کہ اس منصوبے کو ختم ہونے سے گلگت کے بجائے کسی دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جائے ، جہاں آسانی سے اراضی دستیاب ہو۔ اس کا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :