وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی گلگلت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع خان سے ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گلگلت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں یونیورسٹی کے مختلف امور پر گفت وشنید کی گئی ۔وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات محمد عباس بھی موجود تھے۔ ملاقات میںقائد ایوان نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کی تعمیروترقی کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :