شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کے 124 یوم ولادت کے موقع پر جوش قومی ادبی سیمیناراورمحفل مشاعرہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کے 124 یوم ولادت کے موقع پرجوش ادبی فاونڈیشن اورجوش میموریل کمیٹی کے زیراہتمام بہ تعاون راولپنڈی آرٹس کونسل جوش قومی ادبی سیمیناراورمحفل مشاعرہ منعقدہوا۔کانفرنس کی صدارت ممتازسکالرڈاکٹرغضنفرمہدی نے کی جبکہ معروف افسانہ نگارحمیدشاہدمہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرغضنفرمہدی کا کہنا تھا کہ جوش ملیح آبادی ادبیات پاکستان کی شناخت ہیں۔انھوں نے کہا کہ جوش تحریک آزادی کے علمبردارتھے انہیںشاعر انقلاب کہا جاتا ہے۔ڈاکٹرمہدی نے کہا کہ جوش ایک صاف گودانشورتھے جس کا ثبوت ان کی سوانح عمری ’یادوں کی برات‘ ہے۔انھوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وفاقی دارالحکومت میں ان کے نام سے شاہراہ کومنسوب کیا جائے۔

(جاری ہے)

معروف افسانہ نگاراورنقادحمیدشاہدنے کہا کہ جوش کی نظم ونثرکی دوبارہ اشاعت کرنے کی ضرورت ہے۔جوش ملیح آبادی کے نواسے فرخ جمال کا کہنا تھا کہ جوش کا نام اردوادب میں رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔جوش کی پوتی تبسم اخلاق نے بھی ان کی زندگی پرسیرحاصل گفتگوکی۔کانفرنس میں نظامت کے فرائض نعیم اکرم قریشی نے اداکیے۔کانفرنس کے بعدایک شاندارمھفل مشاعرہ کا بھی انعقادکیا گیا جس میں معروف شعراء کرام نسیم سحر،وفا چشتی، حسن عباس رضا،ارشدملک، نویدملک،خلیق زمان،عبدالقادرتاباں اوردیگرنے اپنی شاعری کے ذریعے جوش ملیح آبادی کوخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :