ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں راولپنڈی کی مسیحی برادری کے لیے تیسرا کرسمس امن پروگرام(کل) 08دسمبر کو ہولی فیملی ہسپتال کے آڈیٹوریم میں دن تین بجے منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کا انعقاد ہولی فیملی کیتھولک چرچ کے انچارج بابو ساجد امین کھوکھر و دیگر مسیحی گروپس کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔

بابو ساجد امین کھوکھر نے بتایاکہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے تہوار کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ہوں گے ۔انہوں نے بتایاکہ اس موقع پر مسیحی بچوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ملک وملت کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :