ْپانچ ہزار بچوں کے لئے سندھ حکومت تھر فائونڈیشن کے ذریعے 25 اسکول قائم کر رہی ہیں.وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات دسمبر 16:36

ْپانچ ہزار بچوں کے لئے سندھ حکومت تھر فائونڈیشن کے ذریعے 25 اسکول قائم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان 172 خاندانوں کو تھر کول میں نوکریاں، انکے گھروں کا معاوضہ، ہر ایک کو 1100 اسکوائر میٹر کا ایک گھر، تعلیم اور صحت کی سہولیات نئے گائوں میں دی گئی ہیں،،،پانچ ہزار بچوں کے لئے سندھ حکومت تھر فائونڈیشن کے ذریعے 25 اسکول قائم کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول بلاک ٹو کا دورہ کیا،،، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کول مائنننگ کا جائزہ لے رہے ہیںوزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوبتایا کہ کول مائننگ کا 96 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے،،، پاور پلانٹ کا کام بھی 96 فیصد مکمل ہوچکا ہے،، پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شیڈول جون 2019ئ میں ہونی تھی وزیر اعلی سندھ نے کہا اب شیڈول سے پہلے جنوری 2019ئ کے ا?خری ہفتے میں یا فروری کے پہلے ہفتے میں بجلی پیدا کریں گے،،، اس پروجیکٹ اور تھر میں 70 بلین روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے،،، سندھ حکومت تھر فائونڈیشن کے ذریعے 20000 خاندانوں کو انکے مال مویشی کے لئے چارہ دے رہی ہے،،، تھر فائونڈیشن سے اس سال 90 بچے انجنیئرنگ کا ڈپلومہ کر رہے ہیں،،، تھر فائونڈیشن اسپتال 2 بلین روپے میں تعمیر ہو رہی ہے،،، اس اسپتال میں سندھ حکومت 50 ملین روپے دی رہی ہے،،،اسپتال کا پہلا بلاک جو 82 بستروں پر مشتمل ہے فروری 2019ئ میں کام شروع کرے گا،،، یہ اسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے،،،اس ماہ 20 دسمبر کaو نیا سنہری درس گائوں میں 172 خاندان حکومت کی طرف سے بنائے گئے گھروں میں منتقل ہو جائیں گے،،،یہ 172 خاندان تھر کول بلاک ٹو سے متاثر ہوئے تھے،،،ان 172 خاندانوں کو تھر کول میں نوکریاں، انکے گھروں کا معاوضہ، ہر ایک کو 1100 اسکوائر میٹر کا ایک گھر، تعلیم اور صحت کی سہولیات نئے گائوں میں دی گئی ہیں،،،پانچ ہزار بچوں کے لئے سندھ حکومت تھر فائونڈیشن کے ذریعے 25 اسکول قائم کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :