نیب کی مداخلت کے باعث سندھ کے سالانہ ترقیاتی کام رل گئے ،سعید غنی

جمعرات 6 دسمبر 2018 16:39

نیب کی مداخلت کے باعث سندھ کے سالانہ ترقیاتی کام رل گئے ،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کی مداخلت کے باعث سندھ کے سالانہ ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔افسران سرکاری ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے سے ڈررہے ہیں۔سرکاری افسران پہلے عہدوں کیلئے سفارشیں کراتے تھے اب پوسٹنگ لینے کیلئے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پارک کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سعید غنی نے چھ ہزار پودے لگانے والی مہم کا افتتاح بھی کیا،جبکہ وزیر بلدیات نے پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ۔

بھی لیا۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے دو سو سے زائد پارکس کو گرین کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ایک مہینے پہلے اس پارک کی حالت بہت خراب تھی، اب بہتر ہے، شجر کاری کا کام نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لئے اہم کام ہے،سندھ حکومت اہم کردار ادا کررہی ہے، مخیر حضرات کا کردار بھی قابل ستائش ہیصوبے سندھ میں لگائے جانے والوں درختوں کی تعداد چار لاکھ سے زائد ہے،سعید غنی نے کہا کہ نیب کی مداخلت کے باعث سندھ کی سالانہ ترقیاتی کام رل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افسران ترقیاتی بجٹ کو خرچ کرنے کیلیئے تیار نہیں، ڈرتے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں پیسے خرچ کیئے تو نیب جھوٹی سچی شکایات پر طلب کرکے گھنٹوں ذلیل کرتا رہیگا۔سرکاری افسران پہلے عہدوں کیلئے سفارشیں کراتے تھے اب پوسٹنگ لینے کیلئے تیار نہیں۔سعید غنی نے کہا کہ میں اپنی سو دن کی کارکردگی سے مطمعین نہیں ہوں،میں نے سو دن میں جتنا بھی کام کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے، سندھ کے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلیئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی قلت فروری، مارچ تک ختم ہوجائیگی۔ حب ڈیم میں پانی نہیں اس وجہ سے شہر میں پانی بحران نے جنم لیا ہے۔ #