ایران ساحلی شہر چابہار میں خود کش کار حملہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 16:42

ایران ساحلی شہر چابہار میں خود کش  کار حملہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) ایران کے جنوب میں ساحلی شہر چابہار میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ چابہار میں ایک خود کش کارروائی میں شہر کا پولیس سربراہ اور دو شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

حملے میں چابہار شہر کی پولیس فورسز کے کمان مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی ایک خود کش حملہ آور نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔یاد رہے کہ خلیج عمان پر پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع شہر چابہار میں ایک بندرگاہ بھی ہے جو کچھ عرصہ پہلے تعمیر کی گئی۔ یہ ایک فری اکنامک زون ہے۔