بھارتی مئیر نے پاکستانی پرچم کے ڈایزائن پر اپنا پارٹی جھنڈا بنا لیا

بھارتی مئیر کے پارٹی پرچم شہر میں لگ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں نیا تنازع شروع ہو گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 16:50

بھارتی مئیر نے پاکستانی پرچم کے ڈایزائن پر اپنا پارٹی جھنڈا بنا لیا
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) بھارتی شہر کولکتہ کے نئے منتخب میئر اس وقت ایک تنازع کا شکار ہو گئے جب سوشل میڈیا پر ان کے پارٹی پرچم کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔بھارتی مئیر پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شہر کی سڑکوں پر پاکستانی پرچم لگا دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پرچم کا رنگ سبز ہے جب کہ اس کے درمیان میں چاند اور ستارہ بھی بنا ہوا ہے۔

تاہم پاکستانی جھنڈا اس سے مخلتف ہے کیونکہ پاکستان کے قوم پرچم کے بائیں طرف سفید رنگ کا پیچ بنا ہوتا ہے۔پاکستان کے قومی پرچم گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کا ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ اس پرچم کے درمیان میں چاند اور ستارہ بھی بنا ہوا ہے۔

سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور ستارے کا مطلب روشنی ہے اور یہ علم کو ظاہر کرتا ہے۔تاہم بھارتی مئیر کی جانب سے پارٹی پرچم پاکستانی پرچم کی طرز پر بنانے کے بعد انڈیا میں ایک نیا تنازع شروع ہو گیا ہے ماضی میں اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جب پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچوں کے دوران ممبئی شہر میں پاکستان پرچم لگائے گئے تھے۔اور جب حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اپنی اگلی فلم میں واہگہ بارڈر پر کچھ سین شوٹ کرنے تھے اور اس دوران پاکستانی جھنڈا بھی دکھانا تھا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خاناپنی فلم بھارت کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے تھے۔