قندیل بلوچ قتل کیس ، ملزم ظفراقبال کوعبوری ضمانت خارج ہونے پرگرفتارکرلیاگیا

جمعرات دسمبر 17:11

قندیل بلوچ قتل کیس ، ملزم ظفراقبال کوعبوری ضمانت خارج ہونے پرگرفتارکرلیاگیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج سردارمحمد اقبال ڈوگرنے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم ظفراقبال کی عبوری ضمانت خارج کردی جس پرپولیس نے ملزم ظفراقبال کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

واضح ہوکہ معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت میں گزشتہ روزعدالت سے ضمانت پررہاہونے والے ملزمان مفتی عبدالقوی ،اسلم شاہین ،حق نواز ،عبدالباسط اورظفراقبال پیش ہوئے تھے۔عدالت نے مقدمہ کے گواہ ہیڈکانسٹیبل سہیل اکبر اورکانسٹیبل اظہر کے بیانات قلمبندکرکے سماعت 12دسمبرتک ملتوی کردی۔