مریم اورنگزیب کا انڈوں کی ٹرے کیساتھ حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج

انڈوں پر جلی حروف میں حکومت کے اعلان کردہ منصوبوں کے نام لکھے گئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:11

مریم اورنگزیب کا انڈوں کی ٹرے کیساتھ حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مسلم لیگ لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا ۔ مریم اورنگزیب انڈوں کی ٹرے اٹھائے احتساب عدالت آئیں ۔

(جاری ہے)

انڈوں پر جلی حروف میں آئی ایم ایف قرضہ ،گڈ گورننس ،روزگار سکیم،دھاندلی تحقیقات ،جنوبی پنجاب ،بجلی سستی ،وی آئی پی پروٹوکول ،50لاکھ گھر ،گیس سستی ،فاٹا انضمام ،نیب خود مختاری ،ایک کروڑ نوکریاں ،جرائم کا خاتمہ،سیاحتی پالیسی ،بینکنگ سسٹم اور غریب خوشحال سمیت حکومت کے اعلان کردہ باقی منصوبے لکھے ہوئے تھے ۔ احتجاج کے دوران مریم اورنگزیب توجہ کا مرکز بنی رہیں۔