وفاقی وزیر اعظم سواتی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ْ

وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا اپنے خلاف کیس کا بغیر عہدے کے سامنا کروں گا ،ْاعظم سواتی نے استعفیٰ کی تصدیق کر دی

جمعرات دسمبر 17:13

وفاقی وزیر اعظم سواتی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجی ٹی و ی کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جو انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ اپنے خلاف کیس کا بغیر عہدے کے سامنا کروں گا، وزیراعظم کو بتادیا کہ عہدہ معنی نہیں رکھتا۔نہوں نے عدالتی فیصلہ آنے تک کام جاری رکھنے کو کہا لیکن میں نیان کومنالیا۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی اتھارٹی کے کیس میں پیش ہوکر دفاع کروں گا۔