Live Updates

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینٹ کے اقدام کی مخالفت کر دی

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:14

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینٹ کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراطلاعات سمیت کسی کے بھی سینٹ میں داخلہ پر پابندی کو اچھا نہیں سمجھتا ،ْکسی پر بھی سینٹ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلہ سے اتفاق نہیں کرتا ،ْہم سب پارلیمنٹرنز ہیں اور ہمیں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں لگانی چاہئے ،ْمشاہداللہ خان کی باتوں اور فواد چوہدری کے جواب سے سینٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا ،ْچیئرمین سینٹ سے کوئی اختلاف نہیں ، چیئرمین سینٹ کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا۔

جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ کے وفود کی دوروں کے بارے باری بریفنگ کی کوئی روایت نہ تھی ،ْہم اپنے خرچے سے غیرملکی دوروں کی روایت شروع کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میری قیادت میں سینٹ کا چار رکنی پارلیمانی وفد ماسکو جارہا ہے ،ْوفد 11 دسمبر کو شروع ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ جدید دنیا میں پارلیمنٹ کے کردار کے حوالے سے اس کانفرنس میں کئی ممالک شرکت کر رہے ہیں ،ْوفد میں ڈاکٹر اشوک کمار ، محسن عزیز اور دلاور خان وفد میں شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفد کے تمام ارکان اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے ،ْ حکومت یا سینٹ اس وفد کے اخراجات برداشت نہیں کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ توقع ہے کہ آئندہ سالوں میں یہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ اگر ارکان پارلیمنٹ اپنی جیب سے غیرملکی دورے پر خرچ کریں تو یہ بڑی بات نہیں ،ْامید ہے چیئرمین سینیٹ اور دیگر ارکان بھی جیب سے غیر ملکی دوروں کی روایت کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا علم نہیں تھا ،ْوزیرخزانہ کہتے ہیں میں نے بتایا ۔انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بنک نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے یقیننا حکومت سے مشورہ کیا ہوگا۔

ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ ہم نے ترکی میں ہونے والی کانفرنس میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ پریس کانفرنس کے دور ان ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینٹ کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے سے چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کردیا ۔ انہو ںنے کہاکہ وزیراطلاعات سمیت کسی کے بھی سینٹ میں داخلہ پر پابندی کو اچھا نہیں سمجھتا ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کسی پر بھی سینٹ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلہ سے اتفاق نہیں کرتا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ ہم سب پارلیمنٹرنز ہیں اور ہمیں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں لگانی چاہئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مشاہداللہ خان کی باتوں اور فواد چوہدری کے جواب سے سینٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایوان میں ایسی نوبت بھی نہیں آنی چاہئے کہ چیئرمین کو پابندی کا اقدام اٹھانا پڑے۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ تمام اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ وزیراطلاعات پر سینٹ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فواد چوہدری سے بات کرکے انہیں سمجھائیں گے ،ْپوری امید ہے کہ وزیراطلاعات سینٹ میں آئیں گے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین سینٹ سے کوئی اختلاف نہیں ، چیئرمین سینٹ کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں دہشتگردی کے معاملہ پر بھی بات ہوگی ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا امکان دیکھتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے ۔عمران خان نے کہا ہے کہ میں تین ماہ میں الیکشن کرادوں گا، تو کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات