Live Updates

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرلی

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:29

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات