Live Updates

وزیر اعظم اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،ْ ماڈل کیس پر گفتگو

وزیر اعظم کی ماڈل ٹاؤن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنانے کی یقین دہانی

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:12

وزیر اعظم اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،ْ ماڈل کیس پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والے رابطے میں ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی کے قیام کے سلسلے میں حکومت کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاؤن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات