ای چلاننگ کے تناظر میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا اہم فیصلہ

شہر کی شاہراوں پرٹریفک سگنلز رات 12 سے صبح 6 بجے تک پیلی بتی/ بلنکرز پر رکھے جائیں گے شہریوں کی سہولت کے لیے رات 12 بجے کے بعد صرف مخصوص مقامات پر ٹریفک سگنلز چلائے جائیں گے ہیوی ٹریفک اور حادثات کی زیادہ شرح کے باعث رائیونڈ روڈ ،بھوبتیاں چوک اور ایل ڈی اے ایوینیو پر سگنلز 24 گھنٹے چلیں گے شہری حادثات سے بچنے کیلئے پیلی بتی/ بلنکرز والے تمام سگنلز سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں‘ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

جمعرات دسمبر 17:10

ای چلاننگ کے تناظر میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا اہم فیصلہ
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) الیکٹرانک چلاننگ کے تناظر میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے شاہراہوں پرٹریفک سگنلز رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پیلی بتی/ بلنکرز پر رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رات 12 بجے کے بعد صرف مخصوص مقامات پر ٹریفک سگنلز چلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہیوی ٹریفک اور حادثات کی زیادہ شرح کے باعث رائیونڈ روڈ ،بھوبتیاں چوک اور ایل ڈی اے ایوینیو پر سگنلز 24 گھنٹے چلیں گے۔ بھٹہ چوک، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، شیر شاہ کالونی اور سینٹر پوائنٹ کے اشارے بھی آپریشنل رہیں گے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اوورسپیڈنگ،لین اور ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ حادثات سے بچنے کیلئے پیلی بتی/ بلنکرز والے تمام سگنلز سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :