نئی دلی، این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی ، ساتھیوں کو پیش کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے

جمعرات دسمبر 17:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے’این آئی اے‘ کی ایک خصوصی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو عدالت میںپیش کرنے کے احکامات جار ی کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے طابق عدالت نے تینوں خواتین رہنمائوں کو پیش کرنے کے احکامات ان کے خلاف دائر حالیہ فرم جرم کے تناظر میں دیے ہیں۔انہیں 12دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ’این آئی اے‘ نے آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کو جھوٹے مقدمات میں رواں برس چھ جولائی سے نئی دلی کی تہاڑجیل میں نظر بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :