وزیراعظم عمران خان کی ماڈل ٹاؤن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

جمعرات دسمبر 17:25

وزیراعظم عمران خان کی ماڈل ٹاؤن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تقاضوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ماڈل ٹاؤن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی کے قیام کے سلسلے میں حکومت کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔