ملک کی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ،ْوزیر خزانہ اسد عمر

پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئے زرمبادلہ کی ضرورت ہے ،ْ اسٹیٹ بنک کی آزاد پالیسیاں ضروری ہیں ،ْکوئی مایوسی نہیں پھیلائی جو نظر آرہا ہے وہی بتایا ،ْ وزیر خزانہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 18:11

ملک کی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ،ْوزیر خزانہ اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ،ْملک کی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ،ْپاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئے زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ نے کہاکہ اسٹیٹ بنک کی آزاد پالیسیاں ضروری ہیں ،ْکوئی مایوسی نہیں پھیلائی جو نظر آرہا ہے وہی بتایا۔

انہوںنے کہاکہ دوست ملکوں اورآئی ایم ایف سمیت تمام آپشن زیرغورہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے متعلق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے بات چیت کررہے ہیں ،ْان سے معیشت کی بہتری کیلئے کوئی بہترپروگرام ملتا ہے تو ضرورلیں گے۔اسد عمرنے کہا کہ ملک کی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کیخلاف خصوصی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ ان کے استعفے اورجہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبریں سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے کہا تھا کہ100 دن بعد کارکردگی دیکھوں گا ،ْابھی تک مجھے وزیراعظم نے کچھ نہیں کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم بھی سمجھتے ہیں کہ یہ افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔