ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اورحوصلہ مندوباہمت قیادت پر ہاورڈ یونیورسٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 18:28

ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اورحوصلہ مندوباہمت قیادت ..
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وادی سوات سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اورحوصلہ مندوباہمت قیادت پر ہاورڈ یونیورسٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ہارورڈ کینیڈی سکول کے سینٹرآف پبلک لیڈرشپ کے اعلامیہ کے مطابق 21 سالہ ملالہ یوسفزئی، جوان دنوں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، کوامریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر کیمبرج میں 2018 ء گلیتھ سمتھ ایوارڈ سے نوازاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈ کے ساتھ انہیں دنیاء بھر میں بچوں کے معیارزندگی کو بلند کرنے کے مقصد کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کا انعام بھی دیاجائیگا۔ہارورڈ کینیڈی سکول اینڈ سینٹرفارپبلک لیڈرشپ کے ڈایرئکٹرڈیوڈ گرگین نے بتایا کہ ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے زریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قائدانہ کردار ادا کیاہے جو بہت سارے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا اورامریکا میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن گلوریا سٹینیم یہ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔