پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام امن کے سفیروں پر سیمینار(کل) ہوگا

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سنٹر فار ہیلتھ اینڈ جینڈر ایکویلٹی (چینج) کے اشتراک سے امن کے سفیروں کے موضوع پر افتتاحی سیمینار کل بروز (جمعہ)صبح 10بجے الرازی ہال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں وزیر مملکت برائے کلائیمیٹ چینج مس زرتاج گل وزیر خان بطور چیف گیسٹ شرکت کریں گی۔ سیمینار میں وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹائن ،وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدا ختر،دانشور و کلچرل ایکسپرٹ شکیل جاذب و دیگر بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :