پنجاب یونیورسٹی: بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2019ء کاریوائزڈ داخلہ شیڈول

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ای/ بی ایس سی(ریگولر) پارٹ ون سالانہ 2019ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2019ء ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک11-12-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ17-12-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک24-12-18 اور دستی فارم28-12-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :