بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے انٹر کالجز سپورٹس گالا کے شیڈول کا اعلان

جمعرات دسمبر 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے انٹر کالجز سپورٹس گالا کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز سپورٹس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس وائس چانسلر بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لڑمہ کیمپس پروفیسر رضیہ سلطانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین ‘مختلف کالجز کی پرنسپل ‘ڈی پی ای اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سٹی گرلز کالج گلبہار پروفیسر شاہین عمر کو کمیٹی کا صدر اور حمیدہ بانو کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ‘اجلاس میں سپورٹس گالا کے شیڈول کی منظوری بھی دی گئی جس کے مطابق سترہ گیمز اپنے شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے شیڈول کے مطابق ہینڈ بال کے مقابلے سات سے آٹھ ستمبر ‘بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے تین اور چار جنوری ‘والی بال کے مقابلے سات اور آٹھ جنوری ‘ہاکی کے مقابلے نو سے گیارہ جنوری ‘باسکٹ بال کے مقابلے چودہ سے پندرہ جنوری ‘کرکٹ کے مقابلے اکیس سے 23 جنوری ‘فٹبال کے مقابلے انتیس اور تیس جنوری ‘بیس بال کے مقابلے گیارہ سے تیرہ فروری ‘نیٹ بال کے مقابلے سترہ سے انیس فروری ‘جوڈو کے مقابلے اکیس سے بائیس فروری ‘تائیکوانڈو کے مقابلے پچیس سے چھبیس فروری ‘ووشو کے مقابلے ستائیس اور اٹھائیس فروری ‘کراٹے کے مقابلے چار اور پانچ مارچ ‘جو جتسو کے مقابلے سات اور آٹھ مارچ اور ایتھلیٹکس کے مقابلے گیارہ سے تیرہ مارچ تک منعقد ہوں گے جبکہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات انیس مارچ کو منعقد کی جائے گی ‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ حال ہی میں این ایم اے کے علاقوں سے الحاق کے باعث خواتین کے کالجز کابھی الحاق ہوگیا ہے جس سے اچھی کھلاڑی سامنے آئیں گی ‘انہوں نے کہا کہ تمام کالجز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان مقابلوں میں بھرپور شرکت کریں اگر ان کے پاس سامان نہیں ہے تو انہیں کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا جائیگا انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان‘ ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘سپورٹس کمیٹی کے سربراہ احسان مانی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے بے نظیر ویمن یونیورسٹی کو ویمن سپورٹس کے لئے منتخب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی وعدہ کیا گیا ہے اور تمام بہترین کھیلوں کی سہولتیں یونیورسٹی کے اندر ہی بنائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :