پاکستان کے سارے ادارے آزاد ہیں قانون اور آئین کے مطابق ادارے کام کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعرات دسمبر 19:12

پاکستان کے سارے ادارے آزاد ہیں قانون اور آئین کے مطابق ادارے کام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈ رحلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مولا بخش چانڈیو ملکی اداروں کا بدنام کرنے کے کوشش کر ہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ادارے قانون اور آئین کے تحت کام کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کسی بھی ادارے کو اپنے ذاتی مفاداد کے خاطر استعمال نہیں کر رہی ہے۔

جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے وہی لوگ حکومت کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے ، جس طرح پاکستان کی دولت کو گزشتہ ادوار میں سیاستدانوں نے مال غنیمنت سمجھ کر لوٹا ہے اس کا حساب ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے کرپٹ لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، لیکن یہ احتساب کا عمل جاری رہے کا ، پ پ والے چاہتے ہیں کہ نواز شریف جیسے حکومت ہو جس میں کسی سے بھی چوری کا حساب نہ لے لیکن ایسا نہیں ہوگا نئے سال میں بہت تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں، پ پ او ر ن لیگ نے کرپشن کی ایک دوسرے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکے ، پی ٹی آئی ساری کرپشن کا حساب لے گے پ پ اور ن لیگ کے خلاف جو کیس چل رہے ہیں وہ پہلے کے ہیں ابھی پی ٹی آئی نے حساب لینا شروع ہی نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

سو دن میں جس طرح ملک کے حالات بدلتے دیکھیں ایسا پچھلے دس سالوں تک نہیں ہوا تھا، قرض لیکر عوام کو دکھایا گیا کہ پاکستان کی معشیت بڑھ گئی ہے لیکن پاکستان کے ہر شہری کو مقروض بنا دیا تھا۔