غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچے سکول کی عمارت سے محروم ہیں، فوری طور پر 123 سکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے،فلسطینی وزیر تعلیم

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:27

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم نے کہا ہے کہ محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچے سکول کی عمارت سے محروم ہیں، غزہ میں فوری طور پر 123 سکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزیر تعلیم نے ان خیالات کا اظہار ہائوسنگ اور آباد کاری کے وزیر مفید الحساینہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ میں سلطنت اومان کے تعاون سے تین سکولوں کاافتتاح کیا۔صبری صیدم نے وزارت ہائوسنگ کی جانب سے غزہ میں سکولوں کی تعمیر میں معاونت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سکول سے ہزاروں طلباء کیلئے درجنوں سکولوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے غزہ میں سکول کے قیام میں معاونت پر سلطنت اومان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :