صہیونی فوج کا لبنان سے متصل سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

جمعرات دسمبر 19:30

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) قابض صہیونی فوج کی جانب سے لبنان سے متصل سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،’شمال کی ڈھال‘ کے نام سے سرحد پر زیر زمین سرنگوں کی موجودگی کی آڑ میں صہیونی فوج نے سرحد پر بنائی گئی مٹی کی کچی رکاوٹیں مسمار کر دیں، مبینہ سرنگوں کی موجودگی کی آڑ میں سرحد پر جگہ جگہ کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لبنانی میڈیا کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ روز سرحد پر موجود رکاوٹیں گرا کر کھودائی شروع کر دی۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ سرنگیں لبنای شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے کھودی گئی ہیں۔قابض فوج نے جنوبی لبنان کی سرحد پر کروم الشراقی کے مقام پر موجود رکاوٹیں ختم کردیں ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی سرحد پر سرنگ کی مسماری کے آپریشن کیساتھ ساتھ نگرانی کیلئے جاسوسی آلات سے لیس گیسی غبارے بھی فضاء میں چھوڑے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :