پیمرا کا نازیبا نعرے نشرکرنے پر”چینل 24،اب تک“کو نوٹسز

دونوں چینلز اپنی پیشہ ورانہ صحافتی اور مروجہ پیمرا قوانین و ضابطہ اخلاق کی پاسداری میں ناکام رہے، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونیکی صورت میں یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔ترجمان پیمرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 دسمبر 2018 18:29

پیمرا کا نازیبا نعرے نشرکرنے پر”چینل 24،اب تک“کو نوٹسز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے نازیبا نعرے نشر کرنے پر”چینل 24، اب تک“ اظہار وجوہ کو نوٹسزجاری کردیے، دونوں چینلز اپنی پیشہ ورانہ صحافتی اور مروجہ پیمرا قوانین و ضابطہ اخلاق برائے میڈیا کی پاسداری میں ناکام رہے، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونیکی صورت میں یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے موٴرخہ 6 دسمبر 2018ء کوصبح 10بجے کے قریب سابق وزیراطلاعات کے کارکنوں سے خطاب کے دوران پارٹی کارکنوں کی جانب سے نازیبا نعرے نشر کرنے پر دو نجی ٹی وی چینلز ”اب تک اورچینل 24“ کو اظہاروجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق دونوں چینلز اپنی پیشہ ورانہ صحافتی اور مروجہ پیمرا قوانین و ضابطہٴ اخلاق برائے میڈیا کی پاسداری میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

پیمرا ضابطہٴ اخلاق اور قوانین کے مطابق چینلز کسی بھی غیراخلاقی مواد کے نشرسے قبل ایڈیٹنگ اور موٴثر تاخیری نظام کے اطلاق کے ذمہ دارہیں تاکہ کوئی بھی نامناسب مواد نشر ہونے سے قبل روکا جا سکے ۔ دونوں چینلز کی انتظامیہ کو 13دسمبر 2018ء کو تحریری جوابدہی کے ساتھ ذاتی شنوائی کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی کیلئے پیش نہ ہونیکی صورت میں اتھارٹی ان چینلز کیخلاف پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا(ترمیمی) ایکٹ 2007ء کی شق 29 اور 30کے تحت یکطرفہ کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کردیا ہے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ترجمان پروفیسر محمد ابراہیم کھوکھر کے مطابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ایف ایم ریڈیو کا لائسنس پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں دیا۔ لائسنس کے حصول پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کی میڈیا ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ایف ایم نہ صرف یونیورسٹی کا بہتر عکس بنائے گا بلکہ سیکھنے اور ترقی کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :