ای او بی آئی میں مینوئل سسٹم کو ختم کرکے پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، ترجمان وزارت اوورسیز

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:30

ای او بی آئی میں مینوئل سسٹم کو ختم کرکے پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پینشنرز کی شکایات کے بعد ای او بی آئی میں مینوئل سسٹم کو ختم کرتے ہوئے پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق ای او بی آئی میں پینشنرز کو ادائیگی کیلئے پہلے مینوئل سسٹم تھا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے اور اس کیلئے بینک الفلاح نے پینشنرز کو پینشن کارڈز جاری کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پینشنرز کو کسی دوسرے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پینشن نکلوانے پر اضافی چارجز کی ادائیگی کرنی پڑتی تھی مگر اب اسٹیٹ بینک کی مدد سے ای او بی آئی کے پینشنرز کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم سے پینشن نکلوا سکتے ہیں اس کیلئے ان کوکوئی اضافی چارجز ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔