پاکستانی بچوں کی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ بے نقاب

پاکستان سے بچوں کو آئل ٹینکرز میں ڈال کر ایران اسمگل کئیے جارہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات دسمبر 18:44

پاکستانی بچوں کی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ بے نقاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 دسمبر 2018ء ) :پاکستانی بچوں کو اغوا کے بعد ایران اسمگل کئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بچوں کو آئل ٹینکر میں ڈال کر اسمگل کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بچوں کے اغوا کے واقعات کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔پولیس ان مقدمات کو رجسٹر تو کر لیتی ہے تاہم ابھی بھی بہت سے کیسسز حل طلب ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستانی بچوں کو اسمگل کئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستانی بچوں کو ہمسایہ ملک ایران میں اسمگل کئیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بچوں کو ملک کے مختلف حصوں سے اغوا کیا جاتا تھا اور بعد ازاں انکو آئل ٹینکرز میں چھپا کر ایران لے جایا جاتا تھا۔جن بچوں کو زیادہ ہدف بنایا جاتا ،ان میں مردان ، سوات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر حصوں کے بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر ایک تشویشناک ویڈیو سامنے آئی ہے جن میں بچوں کو ٹینکر سے نکالتے اور روتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔

مقامی این جی او نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو ایران کی ہے اور بچے ایران کے صوبے تافتان میں موجود ہیں۔اس حوالے سے ہیومن رائٹس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے 4 بچوں کے والدین نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔