پاکستان براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تیونس کے سفیر اور کینیا کے ہائی کمشنر سے گفتگو

جمعرات دسمبر 19:38

پاکستان براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمہوریہ تیونس کے سفیر عادل العربی اور کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کائیبت بائیتوک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے الگ الگ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ سے عبارت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی دوستانہ اور معاون تعلقات استوار ہیں۔ صدر نے دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط سیاسی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے سرکاری اور نجی شعبوں کے کاروباری وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔