عمران خان فی الفور بلدیاتی فنڈز جاری کریں: فوزیہ خالد

موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم نہ کرنے کا مطالبہ: قرارداد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 دسمبر 2018 18:56

عمران خان فی الفور بلدیاتی فنڈز جاری کریں: فوزیہ خالد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران اور چئیرمین ضلع کونسلز نے حکومت سے بلدیاتی فنڈز کی بحالی اور موجودہ سسٹم کو جاری رکھنے کی قرارداد منظور کی. انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سپریم کورٹ تک جائیں گے اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کریں گے.

(جاری ہے)

مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے حکومت بلکل تعاون نہیں کر رہی اگر ایسے ہی چلتا رہا تو پورا پنجاب بند کر دیں گے.

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات میجر(ر) شاہین عارف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ موجودہ حکومت سسٹم کو چلنے نہیں دینا چاہتی تاکہ اپنی اجارہ داری قائم رکھ سکے. وزیر بلدیات بھی ہماری سفارشات پر عمل درآمد کے لئے ہمارے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کریں جس سے عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوںسکے. تمام اضلاع سے آئے مئیرز نے ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر فوزیہ خالد کی قیادت میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی.