تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان قابل اعتماد ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کی وجہ سے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے ،الیکشن کے بعد حالات میں بہتر ی آسکتی ہے ، حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں

جمعرات دسمبر 19:43

تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی ،ْ ڈی جی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) پاک پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہاہے کہ تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی ،ْ وزیراعظم عمران خان اہم امور پر سب سے مشاورت کرتے ہیں،پاکستان قابل اعتماد ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کی وجہ سے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے ، الیکشن کے بعد حالات میں بہتر ی آسکتی ہے ، حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں ۔

جمعرات کو صحافیوںسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس سوال پر کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں وہ سب سے مشاورت کرتے ہیں‘‘ کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم اہم امورپر سب سے مشاورت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑینگے ۔انہوںنے واضح کیا کہ اب افغانستان کی جنگ ہم نہیںلڑینگے ۔

ایک سوال پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان قابل اعتمادذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ،کسی کو ہماری دفاعی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہئے ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کیلئے ایسے بیانات دے رہا ہے تاہم بھارتی الیکشن کے بعد حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ایک سوال پرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ حکومت اور فوج کا تعلق سٹریٹجک لیول پر ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس پارٹی کی بھی حکومت ہوگی فوج آئین کے مطابق اسے تسلیم کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی موقع پر فوج نے حکومت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت ریاست کی حراست میں ہے ،ْتحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگا۔