نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کی بچوں کی صحت اور لمبی عمر کیلئے دعا

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:03

نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کی بچوں کی صحت اور لمبی عمر کیلئے دعا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی والدہ نے سوشل میڈیا پراپنے ویڈیو پیغام میں بچوں کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شہباز شریف کی والدہ نے اپنے بچوں کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی اور کہا کہ میرے بچے نے عوام کی خدمت میں دن دیکھا نہ رات، اس نے اپنی صحت تک کا خیال نہ کیا۔والدہ شہباز شریف نے اپنی دعا میں مزید کہا کہ اللہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے،اور ہمیشہ آپ کی حفاظت فرمائے ، نظر بد سے بچائے۔