سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجوادیا، ڈاکٹرثمرکیخلاف کارروائی کا حکم
تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کر لے گئے، جو اربوں روپے منصوبے پر لگے اس کا حساب کون دیگا ،ْ چیف جسٹس کے ریمارکس ملازمین تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں ،ْ سپریم کورٹ نے تھر کول گیسی فکیشن منصوبہ از خود نوٹس نمٹا دیا
جمعرات 6 دسمبر 2018 20:03
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کر لے گئے، جسٹس فیصل عرب نے سوال کیا 2017کے بعد رقم کس کے کہنے پر جاری ہوئی تھی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تھر کول پلانٹ پر صرف تین چوکیدار تھے، منصوبے کے لیے فزیبلیٹی اسٹڈی اور منصوبہ بندی ناقص تھی اور منصوبے کے لیے پلاننگ کمیشن نے کردار ادا نہیں کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد کیوں خیال آتا ہے کہ منصوبہ درست نہیں۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ منصوبہ 2 سال سے بند تھا لیکن کروڑوں روپے کی خریداری جاری تھی، خدشہ ہے کہ پہلے والے 4 ارب بھی منصوبے پر نہیں لگے ہوں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 4 ارب 69 کروڑ ضائع ہوگیا، پیسہ ضائع ہونے کا ذمہ دار میرے سامنے ہے۔کمرہ عدالت میں موجود ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے اس موقع پر کہا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے جائزہ لے کر فنڈز جاری کیے، جب فنڈز میسر ہوئے تو پلانٹ نہیں چل سکا، صرف اتنا کہا گیا کہ بجلی پیدا کر کے دکھاؤ۔ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سوال کیا کہ فنڈز بند ہونے کے بعد کوئلے سے گیس کیسے بناتے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جو ذمہ داران ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سمجھ نہیں آتی پلانٹس کا کیا کریں، وفاقی اور سندھ حکومت جائزہ لیں کیا منصوبہ چل سکتا ہے اور 6 ہفتے میں سائنٹفک اسٹڈی کر کے فیصلہ کیا جائے۔اعلیٰ عدالت نے قرار دیا کہ قومی خزانے سے منصوبے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، نیب تھر کول منصوبے کی تحقیقات کرے اور آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ثمر مبارک مند کے خلاف کارروائی کرے۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.