عدالت کے باہر منصوبے کے تحت احتجاج کیا گیا،احتساب عدالت میں ن لیگ کے غنڈوں نے حملہ کیا‘فیاض الحسن چوہان

دو اڑھائی سو افراد نے جان بوجھ کے پولیس سے ٹکرا کیا، (ن)لیگ اب قتل و غارت کی سیاست کرنا چاہتی ہے،اسمبلی کے اندر توڑ پھوڑ کی روایت اب احتساب عدالت تک پہنچ گئی ہے‘صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:13

عدالت کے باہر منصوبے کے تحت احتجاج کیا گیا،احتساب عدالت میں ن لیگ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں پھانسی کا پھندا نظر آنے پر آل شریف اور انکے حواریوں نے واویلا مچانا شروع کردیا،(ن) لیگ کے ڈیڑھ دو سو کارکنوں نے احتساب عدالت کے باھر غنڈہ گردی کی۔ وہ احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے تناظر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دو ڈھائی سو کارکنوں نے حمزہ شریف کی شہہ پر شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ھم دوسرا ماڈل ٹان کا سانحہ پیش نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے فہم و فراست اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ھوئے اشتعال انگیزی سے بالکل گریز کیا. تاھم لیگی کارکنان آج لڑائی کے موڈ میں آئے تھی.پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ھوئے مظاہرین کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے کی کوششیں کیں.انہوں نے کہا کہ عدالت کے باہر منصوبے کے تحت احتجاج کیا گیا لیگی کارکنان احتجاج کے لئے ڈنڈے لیکر آئے تھی.انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے ن لیگ کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی ھوگی.حمزہ شہباز نے آج صبح اس احتجاج سے پہلے ہی کہدیا تھا کہ پولیس کو ٹف ٹائم دیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )نے منصوبہ بندی کے تحت سب کچھ کیا.انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہی.بعد ازاں پنجاب اسمبلی کے باہر باھر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے فیاض الحسن نے کہا کہ (ن ) لیگ نے جان بوجھ کے یہ حرکت کی کیونکہ پھانسی کا پھندہ سامنے نظر آنے پر ن لیگ نے ٹکرا کی سیاست شروع کردی ہی.پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ماڈل ٹان میں چودہ افراد کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر توڑ پھوڑ کی روایت اب احتساب عدالت میں پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نئی جی آئی بنادی گئی ہے،اب کوئی نہیں بچ پائے گا۔