فاروق ستار کی این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست کی سماعت ،عامر لیاقت کو نوٹس جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ/ الیکشن ٹربیونل میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست کی سماعت ،الیکشن ٹرائبیونل نے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبول میں متعدد بار نوٹسز کے باوجود عامر لیاقت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن ٹرائبیونل نے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کررتے ہوئے ٹڑیبونل کا کہنا تھا کہ اسپیکر نیشنل اسمبلی کے ذریعے شوکاز پر عمل درآمد کرایا جائے ،فاروق ستار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو کام کرنے سے روکا جائے،این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں,صرف این اے 245 میں 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں,22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں,ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا,کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا,درخواست کا فیصلہ ہونے تک عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔