مظفرآباد،پریس کلب کے آئین کو ترامیم اور تجاویز کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرکے کتابچہ کی شکل میں شائع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:24

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) مرکزی ایوان صحافت کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر سید ابرارحیدر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب کے آئین کو ترامیم اور تجاویز کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کتابچہ کی شکل میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں جنرل کونسل کے اراکین نے پریس کلب کے آئین میں موجود سقم پر بحث کے بعد متفقہ طور ترامیم کیں جس میں ممبران کی انشورنس ویلفیئر فنڈزجس میں ممبران کے اہل خانہ اور والدین کو علاج معالجہ کے کے لئے مالی معاونت کی جائے گی ، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے تقرر کے لئے انتظامیہ نام تجویز کرتے ہوئے توثیق کے لئے جنرل کونسل میں پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

رکنیت سازی اور اہلیت کے لیے شرائط و ضوابط پریس کلب میں ووٹ کو پریس کلب کے جاری کردہ کارڈ سے مشروط کرتے ہوئے بیلٹ پیپر کے ذریعے سابقہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی سنٹرل پریس کلب میں آنے والے مظلوم لوگوں کے لیئے سائلین ڈیسک کی بھی منظوری لی گہی جس بظابطہ آئین کا حصہ بنایا گیا اجلاس میں پریس کلب کے ممبران کی سالانہ فیس کا بھی تعین کرتے ہوئے ہر سال انتظامیہ کو فیس وصول کرنے کا پابند کیا گا ،آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے ضلعی پریس کلبز کے صدور اور جنرل سیکرٹری اور گلگت بلتستان پریس کلب کے صدور و جنرل سیکرٹری ،سرینگر پریس کلب صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سمیت لاہور پریس کلب کراچی پریس کلب کوئٹہ ریس کلب پشاور پریس کلب کے صدور اورت جنرل سیکرٹری کواعزازی ممبر شپ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔