مرکزی بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر میں 56 کروڑ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 7.5ارب ڈالر رہ گئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات دسمبر 19:02

مرکزی بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر میں 56 کروڑ ڈالر کی کمی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر 2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو گئی ۔مرکزی بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.5ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ذرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی تھی جس کے باعث ڈالر کی قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔یہی وجہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں میں بھی توازن نہیں آرہا تھا۔

تاہم اسی باعث پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دوست ممالک کی جانب سے مالی امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔تاہم زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نومبرکےآخری ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کےذخائر 57کروڑ 65لاکھ ڈالرکم ہوئے۔

(جاری ہے)

30 نومبر کوملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 99 کروڑ ڈالر رہے،موجودہ صورتحال کے مطابق مرکزی بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.5ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

شیڈول بینکوں کےزرمبادلہ کےذخائر ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔شیڈول بینکوں کےزرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 49 کروڑ ڈالر ہوگئے واضح ہو کہ 19 نومبر کو پاکستان کوسعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں پہلی قسط موصول ہوگئی تھی۔ پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کی رقم منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب سے مزید 2 ارب ڈالر بھی جلد موصول ہو جائیں گے۔