پیمرا کا نازیبا نعرے /الفاظ نشر کرنے پر’’چینل 24 ‘‘اور’’اب تک‘‘ کو اظہارِ وجوہ نوٹس

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:40

پیمرا کا نازیبا نعرے /الفاظ نشر کرنے پر’’چینل 24 ‘‘اور’’اب تک‘‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مؤرخہ 6دسمبر 2018؁ء کوصبح 10بجے کے قریب سابق وزیراطلاعات کے کارکنوں سے خطاب کے دوران پارٹی کارکنوں کی جانب سے نازیبا نعرے نشر کرنے پر دو نجی ٹی وی چینلز -"اب تک-" اور "چینل24-" کو اظہارِوجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق دونوں چینلز اپنی پیشہ ورانہ صحافتی اور مروجہ پیمرا قوانین و ضابطہٴ اخلاق برائے میڈیا کی پاسداری میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

پیمرا ضابطہٴ اخلاق اور قوانین کے مطابق چینلز کسی بھی غیراخلاقی مواد کے نشرسے قبل ایڈیٹنگ اور مؤثر تاخیری نظام کے اطلاق کے ذمہ دارہیں تاکہ کوئی بھی نامناسب مواد نشر ہونے سے قبل روکا جا سکے ۔ دونوں چینلز کی انتظامیہ کو 13دسمبر 2018؁ء کو تحریری جوابدہی کے ساتھ ذاتی شنوائی کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی کیلئے پیش نہ ہونیکی صورت میں اتھارٹی ان چینلز کیخلاف پیمرا آرڈیننس 2002ترمیم شدہ پیمرا(ترمیمی) ایکٹ 2007کی شق 29 اور 30کے تحت یکطرفہ کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :