خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

جمعرات دسمبر 20:40

خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی قیادت نے رکن خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا، پی ٹی آئی ایم پی اے کو باور کرایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے استعفے کا مطالبہ خرم شیر زمان کو مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اس کا سختی سے نوٹس لیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے پیغام دیتے ہوئے خرم شیر زمان کو بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔قیادت کا پیغام ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جس سے اختلافات پیدا ہوں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئر کراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مفف واضح کرے، وزیرا عظم سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔