کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں جاب اینڈ کیئر فیئر میلہ منعقد کیا گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:24

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں سٹوڈنٹ سپورٹ سنٹر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اشتراک سے جاب اینڈ کیئر فیئر منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میلے کا افتتاح ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس ایئر کموڈور (ر) ڈاکٹر عبدالرحمان خان نے کیا․ تقریب کے آرگنائزر سٹوڈنٹ سپورٹس سنٹر محمد جاوید تھے،س موقع پر یونیورسٹی اساتذہ فیکلٹی ہیڈز شعبہء مینیجٹ سائنسز، شعبہ الیکٹریکل انجینیئرنگ، شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور شعبہ ریاضی،لیکچرار عمران بشیر، ناصر اقبال ارشد، محسن ظہور، کاشف منظور، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، سینیئر صحافی شیخ ظہور الٰہی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :