سپریم کورٹ، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے کیس میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے زیر سماعت کیس میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیںِ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یکم نومبر کو عدالت نے تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ایف بی آر تاخیرے حربے استعمال کر رہا ہے، 20لوگوںکی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائی تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے بنائی کہ جلد تحقیقات مکمل ہوں، ڈیڑھ ماہ کا عرصہ بیت گیا لیکن کچھ نہیں کیا گیا، علیم خان کی تفصیلات آج تک عدالت میں پیش نہیں کی گئیں، جبکہ ایف بی آر نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں بارے ابتدائی معلومات ہم نے لے لی ہیں بقیہ تحقیقات فیلڈ افسران نے کرنی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں نے ہزارعوں جائیدادیں باہر بنا لیں، ایف بی آر کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے، علیم خان کی تفصیلات منگل تک ہر صورت فراہم کی جائیں، عدالت نے عدالتی حکم کی عدولی پر چیئرمین ایف بی آر ممبرا انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔