فیصل آباد، آل پاکستان ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کی حامل جامعات کے طلباء وطالبات کے پلیٹ فارم آرٹ و لٹریری فورم کے زیراہتمام منعقدہ لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر

جمعرات دسمبر 21:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کلیہ ویٹرنری سائنس کے زیراہتمام آل پاکستان ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کی حامل جامعات کے طلباء وطالبات کے پلیٹ فارم آرٹ و لٹریری فورم کے زیراہتمام منعقدہ لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تھے جبکہ تمام کلیہ جات کے ڈینز نے تقریب میں شرکت کی۔

لٹریری فیسٹیول میں طلباء و طالبات نے قرأت و نعت‘ موسیقی‘ ڈرامہ نگاری‘ بیت بازی اور کلچرل پرفارمنس کے مقابلوں میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق قرأت میں کالج آف ویٹرنری و اینمل سائنسز جھنگ کے عابد ذیشان نے پہلی‘ گومل یونیورسٹی کے حافظ عثمان اور فتح اللہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

نعت خوانی میں گومل یونیورسٹی کے فتح اللہ نے پہلی‘ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اقصیٰ فاطمہ اور عطاء المصطفی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کالج آف ویٹرنری و اینمل سائنس جھنگ کے جنید بابر اُردو تقریر کے فاتح رہے جبکہ دوسری پوزیشن اسی کالج کے حافظ عبدالحفیظ اور تیسری پوزیشن گومل یونیورسٹی کے علی زین العابدین کے حصے میں آئی۔ موسیقی کا مقابلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاوپور کے مصدق یونس نے جیتا جبکہ اسی یونیورسٹی کی اقصیٰ فاطمہ نے دوسری اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے اسرار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈرامہ نگاری میں کالج آف ویٹرنری و اینیمل سائنسز نے پہلی‘ گومل یونیورسٹی نے دوسری جبکہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیت بازی کے مقابلے میں کالج آف ویٹرنری و اینمل سائنسز جھنگ نے پہلی‘ گومل یونیورسٹی نے دوسری جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈانس میں بارانی زرعی یونیورسٹی کے شاہ زیب نے پہلی‘ گومل نے دوسری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لٹریری فیسٹیول میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان‘ پیرمہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی‘ لسبیلہ یونیورسٹی آف میرین اینڈ اینیمل سائنسز اور کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ کے طلباء وطالبات شریک تھی