طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں ،ْقانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں ،ْچوہدری فواد حسین

پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں ،ْمنی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے ،ْبیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے ،ْ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں ،ْتمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں ،ْ وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:03

طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں ،ْقانون ہاتھ میں لینے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں ،ْقانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں ،ْپاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں ،ْمنی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے ،ْبیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے ،ْ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں ،ْتمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں۔

جمعرات کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں ،ْتمام فریق رضا مند ہوں توامن عمل میں کردار کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ برآمدی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کی موثر پالیسی کے نتیجے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملکی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے ۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے 6سی7ارب ڈالر خرچ کیے ،ْڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں ، اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 26ممالک میں پاکستانی دولت کو تلاش کیا ہے ۔وزیر اطلاعات و نشریات نٓے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات ہوئی ،ْمنی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔