Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد طلب

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 6 دسمبر 2018 19:55

وزیراعلیٰ پنجاب ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد طلب
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کل اسلام آباد تشریف لائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل ہونے والی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے انتہائی اہم معاملے کی پیش نظر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کیا گیا پے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات