گنے کی سرکاری قیمت کاتین دن میں اعلان کردیا جائے گا،کین کمشنر

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کین کمشنر محمد افضل نے یقین دلایا ہے کہ گنے کی سرکاری قیمت کاتین دن میں اعلان کردیا جائے گا اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ خود کاشت کاروں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے شہباز بلڈنگ کے باہر سندھ آباد گار اتحاد کے دھرنا ختم کرانے کے لیے انہوں نے مذکورہ وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کا احتجاج اپنی جگہ درست ہے تاہم وہ سندھ حکومت کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ حکومت دو تین روز میں گنے کے سرکاری نرخ کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا انہوں نے نواب زبیر تالپور اور احتجاج کرنے والے آبادگاروں کو مخاطب کرتے ہو ئے کہاکہ اگر دو تین دن میں نوٹی فیکیشن جاری نہ ہوا تو وہ خود ان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں گے جس کے بعد آبادگاروں نے دھرنا ختم کردیا دھرنے کی وجہ سے کئی گھنٹے شہر کی اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند رہی اس دوران تعلیمی اداروں کی چھٹی ہوئی تو طلبہ و طالبات کو اپنے گھروں تک جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :