بھارت سے پیر منان رضا خان منانی پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:35

بھارت سے پیر منان رضا خان منانی پاکستان پہنچ گئے
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) بھارت سے درگاہ بریلی شریف کے سجادہ نشین پیر منان رضا خان منانی،مفتی محمد خورشید عالم تیس روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے جن کا واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال کیا گیا ،گوجرانولہ علامہ محمد اشرف قادری کی رہائشگا ہ پر علماء اکرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام انصاف پسندی ،بھائی چارگی اور درگزر سے پھیلا تلوار ہمیشہ اسلام نے دفاع میں اٹھائی،نوجوان نسل تک حقیقی اسلام پہنچانے کیلئے مطالعہ اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبلغان اسلام کا خود عملدرآمد ضروری ہے ۔

دنیا بھر میں قیام امن و محبت کیلئے اسلامی تعلیمات کو اختیار کرنا ہوگا ،اسلام نے ہمیشہ تعصب اور تشدد کی نفی کی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر سابق وزیر برائے مذہبی امور ریاست آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا ،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،علامہ خالد حسن مجددی،سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،صاحبزادہ محمد ذکا ء اللہ رضوی، ،صاحبزادہ علامہ پیر محمد اکرام اللہ نقبشندی ،علامہ محمد رمضان اویسی ،حافظ محمد طاہررضا قادری،چوہدری محمد اقبال ہنجرا،چوہدری عدیل عارف مہر ،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،مولانا محمد رفیق احمد رضوی ،محمد عطا ء اللہ رضوی،مو لا نا محمد ندیم احمد اشرفی،محمد دلشاد احمد شاد قادری و دیگر نے کہاکہ فرزندان اسلام مغربی کلچر کو ترک کریں ،علماء و مشائخ اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کیلئے میدان عمل میں اتر یں ،خطے میں قیام امن کیلئے بھارت اور پاکستان اچھے ہمسائیوں والے تعلقات قا ئم کرنے چاہئے اسلام کا پرچم دنیا بھر میں بلند ہونے والا ہے۔