ہم پاکستان کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آئینِ پاکستان کے تحت قانون کی بالا دستی ہو، یہاں نہ کوئی بندہ ادارے سے اور نہ ہی کوئی ادارہ ریاست سے بالاتر ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے اختتام پر پڑھ کر سنایا

جمعرات دسمبر 22:44

ہم پاکستان کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آئینِ پاکستان کے تحت قانون کی بالا دستی ہو، یہاں نہ کوئی بندہ ادارے سے اور نہ ہی کوئی ادارہ ریاست سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے اختتام پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، مل کر امن کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں اور ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی ہو، سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور ملک کو وہاں لے کر جائیں، جہاں ہمارا حق بنتا ہے۔