وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، چوہدری پرویزالہیٰ

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:48

وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، چوہدری پرویزالہیٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی میئر آف ہان سلو سمیعہ چوہدری نے جمعرات کو روز پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔